تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکہ کے سا تھ اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا جب تک وہ پابندیاں اٹھانہیں لیتا جو امریکہ نے دوبارہ عائد کی ہیں۔حسن روحانی نے کہا کہ ابھی تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بات چیت کے لئے بہت سی پیش کش کی گئی لیکن ہم نے ہر دفعہ مسترد کردیا۔ ڈاکٹر روحانی نے یہ بات ایرانی پارلیمنٹ میں کہی۔
https://twitter.com/En24News/status/1166018704699723777
انہوں نے اس موقع پر کہاکہ پابندیوں کے خاتمہ کے بعد ہی ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت کرسکتا ہے، جو 2015ء میں جوہری معاہدہ پر دستخط کنندہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔اور انہوں نے ایرانی قیادت سے ملاقات کرنے کی پیش کش کبھی کی ہے۔ ساتھ ہی وہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمہ کے لئے غیر مشروط دو طرفہ مذاکرات پر بھی رضا مندی ظاہر کرچکے ہیں۔ ایران نے یورورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں میں تیزی لائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوروپی ممالک ہمارا تیل خریدسکتے ہیں یا پیشگی طو ر پر اس طرح خریدلیں کہ ہماری رقم تک ہماری رسائی ہو تو اس طرح صورتحال بہتر ہوسکتی ہے اور ہم معاہدہ پر پوری طرح عمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو ایران تیسرا قدم اٹھاتے ہوئے جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔