پابندیوں سے امریکہ۔ چین تنازعہ حل نہیں ہوسکتا : ماہر

   

نیویارک: بین الاقوامی تعلقات کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تنازعات ، اختلافات اور مسائل کسی بھی قسم کی پابندیوں سے حل نہیں ہو سکتے۔ چین کی گوانگ ڈونگ اکیڈمی ا?ف سوشل سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسراور جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ایشیائی اسٹڈیزکے نان ریذیڈنٹ سکالر جن کائی نے دی ڈپلومیٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ 2019 کے بعد سے ہانگ کانگ کے مسئلہ پر امریکی پابندیوں سے چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول زیادہ متاثر نہیں ہوا۔جن نے خبردار کیا کہ چین اور اس کے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کو حقیقت میں نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی اقدام لامحالہ امریکی مفادات کو بھی متاثر کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی مین لینڈ اورہانگ کانگ کے خلاف خاص طور پر انتہائی باہم منسلک اور انتہائی حساس مالیاتی شعبے کے خلاف جامع پابندیوں سیممکنہ طور پر امریکی زیر قیادت عالمی مالیاتی نظام میں ڈرامائی ہلچل سمیت سنگین نتائج جنم لیں گے جس کا بائیڈن انتظامیہ کو اندازہ نہیں ہو سکتا۔