کورونا وباء کے بعد نئے سال سے عوام کو اچھی توقعات
آکلینڈ : دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے ۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈکے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسی طرح آسٹریلیا میں بھی پہلے پہل نئے سال کا استقبال کیا گیا۔ دنیا بھر میں کہیں احتیاط،کہیں تقریبات کہیں پابندیاں برقرار رہیں ۔ دبئی میں 23 مقامات پرآتشبازی ہوئی۔کورونا کے باعث برج خلیفہ کے اطراف جراثیم کش اسپرے کیا گیا ہے۔پیرس میں سال نوکی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ سڈنی میں تقریبات محدود کردی گئی تھیں۔نیویارک کے ٹائمزاسکوائر پرسال نوکا جشن منفرد انداز میں منانے کی تیاریاں کی گئیں ،کورونا ایس او پیز کیساتھ فرنٹ لائن ورکرزکوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ادھر ہندوستان میں بھی تمام تر احتیاط کے درمیان نئے سال کا استقبال کیا گیا ۔بعض شہروںمیں رات کا کرفیونافذ تھا جبکہ دیگر کئی شہروں میں پابندیاں تھیں ۔ پابند یوں کے باوجود عوام نے نئے سال کا اچھی امیدوں اورتوقعات کیساتھ استقبال کیا ۔عوام میں روایتی جوش نہیں دیکھا گیا۔