نیویارک: ٹک ٹاک نے امریکی ریاست مونٹانا کی جانب سے 2024 کے آغاز سے اس کے پلیٹ فارم پر پابندی کے قانون کی درخواست کو روکنے کیلئے پیر کو امریکہ کی ایک وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔مونٹانا پہلی امریکی ریاست بن ہے جس نے چینی ملکیت والے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر بڑی پابندی عائد کی۔”ٹک ٹاک” کا موقف ہے کہ یہ بے مثال پابندی آئین کی طرف سے ضمانت دی گئی اظہار رائے کی آزادی سے متصادم ہے۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ “ریاست نے محض بے بنیاد قیاس آرائیوں پر مبنی ان غیر معمولی اور بے مثال اقدامات کو نافذ کیا ہے۔