پادریوں کو بچوں کے جنسی استحصال پر سزا

   

بیونس آئریس ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک ارجینٹینا میں ایک عدالت نے تین کیتھولک پادریوں کو بچوں کے خلاف جنسی جرائم پر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 83 سالہ اطالوی پادری نِکولا کوراڈی کو 42سال قید کی سزا سنائی۔ ان پر پہلے اٹلی میں بھی اس قسم کے الزامات لگ چکے تھے تاہم ویٹیکن نے ان کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی تھی۔ اس کیس میں عدالت نے دیگر ملزمان میں سے کو ایک کو 45برس اور دوسرے کو اٹھارہ برس قید کی سزائیں سنائی۔ ان تینوں پر الزام تھا کہ انہوں نے بول چال سے محروم بچوں کی نگہداشت کے ایک مرکز میں کئی سال تک بچوں کا استحصال کیا۔