پارسیوں کو نائیڈو کی جانب سے نوروز کی مبارکباد

   

نئی دہلی: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے پارسی کمیونٹی کے نئے سال نوروز کی نیک خواہشات دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی ترقی میں اس کمیونٹی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔مسٹر نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہاکہ نوروز کا تہوار بھائی چارے اور مہربانی کی علامت ہے ۔مسٹر نائیڈو نے کہاکہ میں پارسی نئے سال کی شروعات کی علامت ‘نوروز’ کے مقدس موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نہایت روایتی جوش وخروش کے ساتھ منعقد کئے جانے والا ‘نوروز’ بھائی چارے کے جذبہ، تمام کے لئے مہربانی اور احترام کی علامت ہے ۔نائب صدر نے کہا کہ پارسی کمیونٹی نے قوم کی کثیرجہتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ نوروز ایک ایسا موقع ہے جب کنبہ اور دوست ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں اور اپنے پن، بھائی چارہ اور اتحاد کے جذبہ کے ساتھ تہوار مناتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں تمام سے نہایت احتیاط کے ساتھ اور کووڈ سیکورٹی پروٹوکول پر عملدرآمد کرتے ہوئے ‘نوروز’ منانے کی گزارش کرتا ہوں۔