پارس کا جھگڑا عاصم ریاض کو بنا دیا مڈل کلاس والوں کا ریئل لائف ہیرو

   

Ferty9 Clinic

بگ باس سیزن 13 میں اب ہروز نئے نئے ڈرامے دیکھنے کو مل رہے ہیں جس کی وجہ اس میں عوام کی دلچسپیاں بھی بہت بڑھ گئی ہیں جمعرات کو ٹاسک کے بعد عاصم ریاض اور پارس چھابڑا کے جھگڑے نے اب ایک نیا ہی موڈ لے لیا ہے۔ پارس نے عاصم کی مالی حالت کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جس پر عاصم کافی جذباتی ہوگئے۔ مانا کے جھگڑے کے دوران جھگڑے سے متعلق ایک دوسرے کو باتیں کی جاسکتی ہیں لیکن کسی کے ذاتیات پر بول بیٹھنا یہ بہت ہی بری بات ہوتی ہے۔ اور ہوا بھی یہی کہ پارس کا عاصم پر ذاتیات کو لے کر حملہ ان کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوگا کیونکہ پارس نے عاصم کے دیڑھ سو روپیوں کے پرفیوم، پی جی (پیئنگ گیسٹ) کے قیام اور ان کے سستے کپڑوں کا بھی مذاق اڑایا۔ پارس کو یہ سوچنا چاہئے تھا کہ متوسط یا غریب گھرانوں کے بچوں کا اتنی اونچائی تک آنا ایک کارنامہ ہوتا ہے۔ مذاق نہیں بڑے گھرانے کے بچے تو کسی بھی سفارش یا ان کے زور پر یہاں تک پہنچ جاتے ہیں۔ بہرحال سب سے اچھی بات یہ رہی کہ عاصم نے پارس کی ان پر کی گئی تنقیدوں کو دہرایا۔ ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابتداء میں بگ باس کے گھر میں داخل ہوا بھولا بھالا دکھائی دینے والا عاصم ریاض اب دنیا داری سیکھ چکا ہے۔ وہ گیم سے اچھی طرح واقف ہوچکا ہے۔ ایسے میں اتنا تو کہا جاسکتا ہے کہ ویک اینڈ کے وار پر سلمان جہاں عاصم کی تعریف کرسکتے ہیں وہیں پارس اور ماہیرا کی کلاس بھی لے سکتے ہیں۔ (یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ بگ باس کے کانٹنٹس کے معاہدہ میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ وہ کسی کے بھی نجی زندگی کو اچھال نہیں سکتے) بہرحال ایک مڈل کلاس انسان کے پاس اس کے خوابوں سے بڑھ کر اس کے پاس کوئی بڑی چیز نہیں ہوتی۔ ایسے میں پارس کی جانب سے عاصم کے مڈل کلاس ہونے کا مذاق اڑایا جانا خود اس کے لئے زبردست نقصان کا باعث بن گیا ہے۔ اب لاکھوں لوگ جہاں عاصم کو ریئل لائف ہیرو بتا رہے ہیں وہیں پارس کی سخت مخالفت کررہے ہیں۔