پارلیمانی امیدواروں کو اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر رام موہن راؤ کا خطاب

نظام آباد: 18 ؍ جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے تمام امیدوار 21؍ جون تک تمام اخراجات کے تفصیلات پیش کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو آج پرگتی بھون میں آبزرورس موہن ، پرکاش کے ہمراہ امیدواروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر مسٹر رام موہن رائو نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدوار الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق 21؍ جون تک اپنے اخراجات کے حساب کتاب لازمی طور پر پیش کریں اگر کوئی بھی امیدوار حساب کتاب پیش نہ کرنے کی صورت میں ان پر مقابلہ کرنے سے پابندی عائد کی جائے گی اور اس بارے میں صحافتی اعلامیہ کے ذریعہ واضح کیا گیا تھا اور نوٹس جاری کی جارہی ہے ۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے امیدواروں کو اطلاع دیں ۔ ان امیدواروں کی نوڈل آفیسر س تحقیقات کیلئے تیار ہے لہذا امیدوار ان سے رابطہ کریں ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع میں پارلیمان انتخابات کے پرُ امن انعقاد پر تمام افراد کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او سمہا چلم اور آزاد امیدوار ، ایجنٹس بھی موجود تھے ۔