ٹی آر ایس کو ووٹ ‘ این ڈی اے کے حق میں جائے گا ۔ کانگریس امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل
جگتیال24؍مارچ (سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) جگتیال ضلع میں سابقہ رکن اسمبلی و متحدہ اضلاع کریم نگر، میدک، نظام آباد ، عادل آباد ،کانگریس امیدوار قانون ساز کونسل رکن ٹی، جیون ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات ٹی آر ایس16حلقوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکز میں اہم رول ادا کرنے کی بات کہی جارہی ہے، جبکہ 15ارکان پارلیمنٹ رہ کر کیا کئے 16جیت کر کیا کروگے ، سوال کیا۔ ، ٹی آر ایس پارٹی NDAکی بی ٹیم ہے ، انہوں نے کہا کہ ریاستی انتخابات اور مرکزی انتخابات میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے، مرکز میں عوام سیکولر حکومت چاہتی ہے ، بی جے پی حکومت پانچ سال میں عوام کو بہت نقصان پہنچایا ہے، نوٹ بندی ،نوٹ بدلی ، GST،کے علاوہ مسلمانوں کی شریعت میں مداخلت کرتے ہوئے تین طلاق کیلئے قانون بنایا گیا۔ جبکہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے TRSپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے 15 امیدوار بالخصوص رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا ایک خاتون ہونے کے باوجود تین طلاق کے بل میں کبھی مداخلت نہیں کی ، افسوس کی بات ، ٹی آر ایس حکومت عوامی مسائل میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز امیدوار رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایس آر ایس پی افسر کو طلب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کنال کا معائنہ کیا، ٹی جیون ریڈی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کوڈ ہونے کے باوجود سرکاری آفسر کو طلب کرنا کہا ںتک درست ہے۔اس کی شکایت الیکشن آفسر کے یہاں تحریری طور پر روانہ کی گئی ، سیکولر پارٹی ٹی آ ر ایس کہنے والے مسلمانوں کے 12%فیصد تحفظات اور ST,SCتحفظات کے بل کو برف دان کے حوالے کردینے کا الزام لگایا۔ ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزیر وی پی گوئل نے گذشتہ روز حیدرآبا دکا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اور YSRپارٹی ،ہماری دوست ہے۔ ضرورت پڑنے پر مرکزی حکومت کو مدد کرینگی،اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے TRSپارٹی NDAپارٹی کی بی ٹیم ہے، پارلیمانی انتخابات عوام کیلئے ایک امتحان ہے، ٹی آ ر ایس کے حق میں جو بھی ووٹ کا استعمال کریگا وہ ووٹ NDAکو جائیگا، پارلیمانی انتخابات میں مدھو گوڑ یاشکی ،کے حق میں ووٹ استعمال کریں وہ ایک سیکولر قائد ہے، مرکز میں سیکولر پارٹی کانگریس کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں۔اس موقع پر گری ناگابھوشنم سابقہ بلدیہ چیرمین، بلدیہ چیر پرسن ٹی وجیہ لکشمی، بنڈا شنکر ،بنڈا بھاسکر ریڈی، ڈاکٹر گنگا ریڈی ،محمد منیر الدین منا کونسلر، گاجولہ راجیندر کونسلر، محمد ریاض ، مکثر علی نہال، اور دیگر موجود تھے۔