پارلیمانی انتخابات میں بھی کانگریس کی کامیابی ہوگی: سابق رکن بلدیہ

   

نرمل /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اظہر الدین سابق رکن بلدیہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس کی اقتدار پر واپسی ایک خوش آئند ہے ۔ اقلیتوں کے دیرینہ مسائل اور بے روزگار نوجوانوں کی امیدیں اس حکومت سے وابستہ ہیں ۔ ریونت ریڈی کی مستحکم قیادت میں ہر طبقہ کے ساتھ انصاف کی امید ہے تاہم وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ وہ ریاستی کابینہ میں کم از کم دو مسلم وزراء کو شامل کریں۔ ساتھ ہی اضلاع میں پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے والے مسلم قائدین کو بھی ریاستی سطح کے عہدوں پر نامزد کریں ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی کانگریس شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔ عوام میں ریاستی انتخابات میں کانگریس کی چھ گیارنٹیوں کا کافی اثر دیکھا جارہا ہے ۔

نارائن کھیڑ رکن اسمبلی سے صحافیوں کی ملاقات
نارائن کھیڑ /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جے اے سی صحافیوں کے یونین نارائن کھیڑ سے وابستہ صحافیوں نے آج جے اے سی صحافی یونین کے صدر سریکانت کارگذار صدر محمد علیم نائب صدر وٹھل اور یونین کے ذمہ دار صحافیوں کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی کی قیام گاہ واقع نارائن کھیڑ پہونچ کر رکن اسمبلی ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی کی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صحافی محمد حسیب پٹیل ، محمد ناطق ،امروت ، نرسملو ، دنیال ، محمد روف ، راجو ، بھومیا اور دیگر صحافتی موجود تھے ۔