پارلیمانی انتخابات میں سخت محنت کرنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

نارائن کھیڑ میں بی آر ایس کا جلسہ ، رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ کا خطاب

نارائن کھیڑ /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راؤ نے آج نارائن کھیڑ کا دورہ کرکے ایچ آر فنکشن ہال ججال پور نارائن کھیڑ میں حلقہ نارائن کھیڑ کے بی آر ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ٹی سیز ، زیڈ پی ٹی سیز ، ایم پی پی سیز ، سابق سرپنچوں اور دیگر مختلف عہدوں پر فائز افراد پارٹی قائدین کارکنوں کے منعقدہ جلسہ کو ہریش راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید کی ریونت ریڈی کو چیلنج کیا کہ 100 یوم کی مدت کے دوران انتخابی وعدوں پر عمل آوری کے بغیر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرکے دکھائیں ریونت ریڈی راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کے مقابلہ میں مودی کے آشیرواد کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ چیف منسٹر کی حرکتوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مرکز میں کانگریس برسر اقتدار نہیں آئے گی۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں کے قرضہ جات کی معافی ، دھان کی خریدی پر بونس کی فراہمی ، رعیتو بندھو اسکیم کے تحت امداد کی فراہمی دیگر وعدوں میں ناکام ہوچکی ہے۔ بی آر ایس پارٹی قائدین کارکنوں سابق سرپنچوں بلدیہ کونسلرس ایم پی ٹی سی زیڈ پی ٹی سی اور دیگر عہدوں پر موجود اشخاص سے اپیل کی کہ آنے والے پارلیمنٹ کے انتخابات میں بی آر ایس کے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی دن رات کوشش کریں ۔ ایم بھوپال ریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی و ضلع سنگاریڈی بی آر ایس پارٹی کے صدر چنتا پربھاکر ضلع سنگاریڈی ضلع پریشد چیرمین منجو سری جے پال ریڈی بی آر ایس سینئیر قائد انیل کمار مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بی آر ایس ریاستی مائناریٹی قائد ایم اے معید خان سابق سرپنچ ایم اے نجیب زیڈ پی ٹی سی لکشمی بائی دیویندر نائیک سابق رکن اسمبلی کرانتی کرن سابق مارکٹ کمیٹی کے نائب صدر ایم اے باسط نارائن کھیڑ بی آر ایس منڈل کے صدر پرمیش بی آر ایس پارٹی قائیدن کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔