وزیر آبکاری جے کرشنا راؤ کا دورہ نظام آباد، صحافیوں سے خطاب
نظام آباد:22؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر آبکاری مسٹر جو پلی کرشنا رائو کل نظام آباد کے دورہ کے موقع پر حالیہ غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ لیا ۔ مسٹر جو پلی کرشنا رائو نے رکن اسمبلی نظام آباد رورل بھوپت ریڈی ، صدرنشین اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کے ہمراہ سرکنڈہ منڈل ، اندلوائی منڈل میں متاثرہ فصلوں کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ملاقات کی بعدازاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ متحدہ ضلع میں 25 ہزار محیط اراضی پر فصلوں کا نقصان ہوا ہے اور رپورٹ کے حصول کے بعد معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی اور کسانوں کو فی ایکر 10 ہزا رروپئے کا معاوضہ دیا جائیگا۔ بعدازاں انہوں نے کانگریس بھو ن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریسی حکومت دیگر پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش نہیں کی ہے وہ خود رضاکارانہ طور پر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کیلئے خواہشمند ہے ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آکر 100 دن مکمل ہوگئے ہیں جبکہ ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد بی آرایس اور بی جے پی پارٹیوں نے اندرون تین ماہ حکومت کو اقتدار سے محروم کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ان پارٹی سے ارکان اسمبلی کانگریس کی طرف راغب ہورہے ہیں ۔ حالات کا جائزہ لینے کے بعد یہ ظاہر ہورہا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ ریاست میں کانگریس پارٹی کو نشستیں حاصل ہوں گے ۔ بی آرایس ، بی جے پی سنگل ڈیجیٹ تک محدود ہوجائے گی ۔ جو پلی کرشنا رائو نے کہا کہ ریاست میں ریونت ریڈی کی حکومت ہر طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے اور کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو رعیتو بھروسہ کے تحت 4295 کروڑ روپئے اسکیم کے تحت جمع کیا گیا ہے اور آئندہ 4 ایکر زمین یافتہ کسانوں کیلئے ہی نقد روپئے کھاتوں میں جمع کئے جائیں گے۔