پارلیمانی انتخابات کا مقاطعہ کرنے ماؤنوازوں کی اپیل

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) :منموعہ پیپلز وار گروپ نکسلائیٹس نے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ اس سلسلہ میں ماویسٹ تلنگانہ کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے ۔ اس سلسلہ میں ماویسٹ تلنگانہ کمیٹی کے ترجمان جگن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اصل جمہوریت کا وجود نہیں ہے ۔ پارلیمانی جمہوریت فرضی ثابت ہورہی ہے ۔ سیاسی جماعتیں سامراجی نظام کے غلام بن گئے ہیں ۔ ملک میں صحیح طریقے سے انتخابات منعقد نہیں ہورہے ہیں جس کی وجہ سے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے انقلابی حکمرانی تشکیل دینے پر زور دیا ۔

سابق کلکٹر تلگودیشم امیدوار
حیدرآباد20مارچ (یواین آئی )اے پی کے ضلع گنٹور کے سابق کلکٹر بی رامانجنیلو ،کودومور اسمبلی حلقہ سے تلگودیشم کے ٹکٹ پر مقابلہ کر رہے ہیں۔تلگودیشم نے ان کو اس حلقہ سے امیدوار بنایاہے ۔حکمران جماعت نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست میں رامانجینلو کے نام کا بھی اعلان کیا ہے ۔تلگودیشم ہائی کمان نے جلسہ عام میں کرنول میں امیدوار کے طورپرعوام کے سامنے ان کو پیش کیا۔