نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث و مباحثے کے معیار کو بڑھانا ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواداری اور صحت مند بحث و مباحثے سے جمہوریت کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ممبئی میں منعقدہ تین روزہ قومی قانون ساز کانفرنس کے لیے بھیجے اپنے پیغام میں اس طرح کی تقریب کو جمہوریت کے لیے ایک خاص موقع بتایا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ملک بھر کے عوامی نمائندوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ عوامی نمائندوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع حاصل ہوسکے۔