کلواکرتی۔/3 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ پارلیمنٹ ناگرکرنول ٹی آر ایس امیدوار پی راملو نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جہاں ان کے عزائم و منصوبے میں کئی ایک امور شامل تھے اس میں ایک اہم مسئلہ گدوال تا ماچرلہ ریلوے لائن کی بچھوائی بھی شامل تھا۔ پارلیمنٹ میں حلف لینے کے بعدسب سے پہلے انہو ں نے ریلوے لائن کیلئے کارروائی شروع کرتے ہوئے آج مرکزی وزیر ریلوے پی گوئل سے ملاقات کرتے ہوئے آنے والے بجٹ میں اس لائن کیلئے رقم مختص کرنے اور اس جانب ریلوے لائن کے کاموں کا جلد سے جلد آغاز کرتے ہوئے اس کی تکمیل کیلئے نمائندگی نہیں کی اور بتایا کہ کئی سال قبل اس لائن کیلئے سروے کا کام ہوچکا ہے اور لائن کی بچھائی کیلئے تمام طرح کی سہولیات بھی موجود ہیں اور جلد سے جلد کام کے آغاز کیلئے تمام طرح کی سہولیات بھی موجود ہیں اور جلد سے جلد کام کے آغاز کیلئے اس سروے میں نمائندگی بھی کی گئی تھی۔ لیکن آج تک یہ لائن کا کام معطل پڑا ہوا ہے لہذا آپ اس جانب توجہ دیتے ہوئے جلد سے جلد اس کام کا آغاز عمل میں لائیں تو متحدہ ضلع محبوب نگر جو ہر طرح سے پچھڑا ہوا علاقہ ہے ترقی کی جانب آگے بڑھے گا اور یہاں کی عوام ترقی کیلئے آگے بڑھے گی۔ جس پر مرکزی وزیر ریلوے نے تیقن دیا کہ وہ جلد سے جلد ریاستی حکومت سے سروے کئے گئے تمام ریکارڈس طلب کرتے ہوئے اس پراجکٹ کا آغاز عمل میں لائیں گے۔ اس موقع پر ظہیرآباد ایم پی بی بی پاٹل بھی موجود تھے۔
