ووٹنگ مشینوں کو سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اسٹرانگ روم میں محفوظ کردیا گیا
نظام آباد :3؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر انتظامیہ کی تکمیل کیلئے ووٹنگ مشینوں کے پہلے مرحلہ کے رینڈمائزیشن عمل کو مسلمہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوںکی موجودگی میں کلکٹریٹ کے ایم ایل سی ہال میں انجام دیا ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے الیکشن کمیشن کے احکامات کے پیش نظر نظام آباد ضلع کے 6 اسمبلی حلقہ کے پولنگ مراکز کو مختص کردہ کنٹرول یونٹ ، بیالٹ یونٹس ، وی وی پیاڈس کے رینڈمائزیشن کے عمل کو واقف کراتے ہوئے ان میں موجودہ تجسس کو دور کرنے کیلئے عملی طور پر انجام دیا ۔ رینڈمائزیشن کے تحت ضلع کے آرمور ، بودھن ، بالکنڈہ ، نظام آباد اربن ، نظام آباد رورل ، بانسواڑہ اسمبلی حلقوں کے کنٹرول یونٹس ، بیالٹ یونٹس کو مختص کیا گیا ہے اور ان سب کو ریاستی حلقوں میں سب کی نگرانی میں اسٹرانگ رومس میں محفوظ کیا جارہا ہے ۔ 6 اسمبلی حلقوں میں 1550 پولنگ مراکز ہے الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق 25فیصد بیالٹ یونٹس ، کنٹرول یونٹس کو زائد طور پر محفوظ کیا جارہا ہے اور 40 فیصد وی وی پیاڈس کو زائد طور پر محفوظ کیا جارہا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں ان چھ اسمبلی حلقوں میں 1549 پولنگ مراکز تھے اب الیکشن کمیشن کے احکامات پر بالکنڈہ اسمبلی حلقہ میں 6 زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے اور 25 فیصد زائد 217 پولنگ اسٹیشن تھے آرمور حلقہ کے لئے 217 بیالٹ یونٹس مختص کئے گئے الیکشن کمیشن کے عملی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر اے لرن کمار ، میونسپل کمشنر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔