نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پارٹی کے دیگر ارکان نے ڈیفنس پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا واک آوٹ کردیا اور الزام عائد کیا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے اہم مسئلہ پر غوروخوض کرنے کے بجائے مسلح افواج کے یونیفارم پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس سے راہول گاندھی کو خطاب کرنے بھی نہیں دیا گیا۔
