پارلیمانی کمیٹی آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ ‘ جنگلات کے فروغ کا جائزہ

   

حیدرآباد: پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے تلنگانہ میں سرسبز و شاداب کے فروغ، جنگلات کے احیاء کا جائزہ لینے آئندہ ماہ 5 دن کا دورہ کرکے تفصیلات سے آگہی کا فیصلہ کیا ہے۔ جئے رام رمیش کی قیادت محکمہ جنگلات سے متعلق کمیٹی آئندہ ماہ دورہ کریگی۔ 25 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی کے دورے کے تعلق ریاستی حکومت کو اطلاع دی گئی ۔ کمیٹی میں ایم پیز کے ساتھ اعلی عہدیدار بھی شامل رہیں گے ۔ پی سی سی ایف آر شوبھا نے حیدرآباد کے ارنیا بھون سے تمام اضلاع کے فارسٹ آفیسرس سے ویڈیو کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ کمیٹی کے دورے کیلئے وسیع انتظامات کرنے اور ہر ضلع سے ایک جنگلاتی علاقے کی نشاندہی کرکے جنگلاتی علاقوں میں انسداد آتشزدگی کیلئے اقدامات، جانوروں کیلئے پینے کے پانی کے انتظامات، کمپا فنڈز کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت، ہریتاہارم کے انتظامات، جنگلات کی منظوری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔