نئی دہلی: انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جموں و کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کا معاملہ اپنے ایجنڈے سے خارج کردیا۔جمعہ کے روز لوک سبھا سکریٹریٹ کے جاری کردہ تازہ ترین ایجنڈے کے مطابق کانگریس کے رہنما ششی تھرور کی سربراہی والی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی اب صرف دہلی اور بہار میں ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے بارے میں بات کرے گی۔ یہ بحث یکم ستمبر کو ہوگی۔تاہم، فیس بک کو جاری کیا گیا سمن اب بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ فیس بک کے نمائندوں کو 2 ستمبر کو پینل کے سامنے جواب دینے کے لیے کہا گیا ہے۔