پارلیمنٹری آئی ٹی اسٹانڈنگ کمیٹی نے آئی ٹی ہب کا دورہ کیا

   

عالمی طرز کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر ریاستی وزیر کے ٹی آر کی ستائش کی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پارلیمنٹ کی آئی ٹی اسٹانڈنگ کمیٹی نے اسٹارٹپس کی حوصلہ افزائی کے لیے حیدرآباد میں قائم کردہ تلنگانہ ہب کی ستائش کی ہے ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت میں پارلیمنٹ آئی ٹی اسٹانڈنگ کمیٹی نے حال ہی میں آئی ٹی ہب کا دورہ کیا ۔ یہاں اسٹارٹپس کو حاصل ہونے والی سہولیات ، حکومت کی حوصلہ افزائی کی کمیٹی کے ارکان نے ستائش کی ۔ تلنگانہ آئی ٹی ہب کی مغربی بنگال کی نمائندگی کرنے والے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ماہووا مایترا نے کافی پسند کیا ہے اور ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کی ستائش کی ۔ کے ٹی آر نے بھی جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے ماہووامایترا سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ پارلیمنٹری کمیٹی کے رکن کارتیک پی چدمبرم نے حیدرآباد آئی ٹی ہب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا ایک آئی ٹی ہب تاملناڈو میں بھی قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے آئی ٹی ہب کے قیام کے لیے تلنگانہ حکومت کے فیصلے اور کے ٹی آر کے محنت کی ستائش کی ہے ۔ اس آئی ٹی ہب کو عالمی طرز کی تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ محکمہ آئی ٹی کے سکریٹری جیش رنجن نے پارلیمنٹری کمیٹی کو آئی ٹی ہب کی تمام تفصیلات سے واقف کرایا ۔ یہ پارلیمنٹری کمیٹی 3 تا 10 ستمبر تک سری نگر ، ممبئی ، حیدرآباد ، چینائی کا دورہ کررہی ہے ۔۔ N