نئی دہلی26جولائی(سیاست ڈاٹ کام )راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ایوان کے موجودہ اجلاس کو سات اگست تک بڑھا دیا گیا ہے اور اس دوران وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔ نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کے بعد ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھوائے اور کہا کہ ایوان کی ورکنگ کمیٹی نے ایوان کا موجودہ اجلاس سات اگست تک بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایوان کے توسیع شدہ اجلاس میں وقفہ سوالات نہیں ہوگا۔