بجٹ سیشن کے اختتام تک روزانہ ایک مسئلہ پر احتجاج کا فیصلہ
حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) پارلیمنٹ کے احاطہ میں موجود مہاتما گاندھی مجسموں کے قریب ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج منظم کیا ۔ تلنگانہ کے ساتھ مرکز کی ناانصافیوں کے خلاف نعرے لائے گئے ۔احتجاجی ارکان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جن پر تلنگانہ کے ہر ضلع میں نوودیا اسکولوں کی منظوری کا مطالبہ درج تھا۔ ارکان نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ کے ساتھ جانبداری کا رویہ ترک کرے۔ پارٹی ارکان این ناگیشور راؤ کے پربھاکر ریڈی ، این وینکٹیش راملو ، ای دیاکر ، ایم سرینواس ریڈی اور بی بی پاٹل نے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی حکومت ہر شعبہ میں تلنگانہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔ دیگر ریاستوں کے لئے نئے تعلیمی اداروں کی منظوری دی گئی لیکن تلنگانہ کی نمائندگی کے باوجود کوئی بھی بڑا تعلیمی ادارہ منظور نہیں کیا گیا۔ ارکان نے کہا کہ تلنگانہ سے انصاف تک ٹی آر ایس پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ سیشن کے باقی ایام کے دوران ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس ارکان گزشتہ چار دن سے کسی نہ کسی مسئلہ پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے واک آؤٹ کر رہے ہیں۔ ر