پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے مباحث کے گرتے معیار پر نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو کا اظہار تشویش

   

حیدرآباد ـ۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کی کارروائی میں بار بار خلل مباحث کے معیار میں گراوٹ اور ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کی کم حاضری پر گہری تشویش ظاہر کی اور عوامی اقدار سربلند رکھنے پر زور دیا ۔ وینکیا نائیڈو نے حیدرآباد میں سابق رکن پارلیمنٹ اور ممتاز ماہر تعلیم این نروتھم ریڈی صدی جینتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بعض ریاستی اسمبلیوں میں حال میں پیش آئے واقعات کو بدبختانہ قرار دیا۔