نئی دہلی :پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقدہ آل پارٹی میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کل31جنوری سے شروع ہو رہا ہے ۔ کل صدر جمہوریہ کا خطاب ہوگا۔ پرسوں عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ایوان میں صدر کے شکریہ کی تحریک اور عام بجٹ پر بحث کی جائے گی۔ اس کے بعد 13 فروری کو درمیانی وقفہ ہوگا۔ اس کے بعد 13 مارچ سے ایوان کی کارروائی شروع ہوگی اور پھر فینانس بل کو منظور کیا جائے گا۔ حکومت کے ذریعہ جاری بلیٹن کے مطابق اس بار بجٹ اجلاس دو حصوں میں منقسم ہوگا۔ پہلا حصہ 31 جنوری سے شروع ہو کر 13 فروری تک چلے گا۔ دوسرا حصہ 13 مارچ کو شروع ہوگا جو 6 اپریل تک جاری رہے گا۔