نئی دہلی : ترنمول کانگریس نے ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارلیمنٹ اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدرنشین راجیہ سبھا کے نام اپنے مکتوب میں ٹی ایم سی کے قومی ترجمان و رکن راجیہ سبھا ڈریک اوبرائین نے کہاکہ ریاستوں میں انتخابات کے پیش نظر اُن کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے قاصر ہیں ۔ راجیہ سبھا میں پارٹی قائد کی حیثیت سے اُنھوں نے یہ مکتوب روانہ کیا ہے ۔