پارلیمنٹ میں الیکٹریسٹی بل کو روکا جائیگا ‘ٹی آر ایس

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں الیکٹریسٹی ترمیمی بل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیدا پلی کے رکن پارلیمنٹ وینکٹیش نیٹا کانی نے کہا کہ اس بل کو پارلیمنٹ میں کسی بھی قیمت پر روکا جائیگا کیونکہ یہ ریاست کے مفادات کے مغائر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس ایم پیز جی ایس ٹی بقایہ جات کی اجرائی کیلئے بھی جدوجہد کرینگے ۔ انہوں نے بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے اور ریاست کے تئیں کوئی جذبہ ہے تو انہیں بھی اس احتجاج میں حصہ لینا چاہئے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مرکزی وزیر سے سوال کیا کہ راماگنڈم فرٹیلائزرس کارپوریشن میں ریاست کے کتنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا ؟۔ کارپوریشن میں ریاست کی 11 فیصد حصہ داری ہے