یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہے
ہوا کی اوٹ لے کر بھی چراغ جلتا ہے
منظور ہاشمی کے اردو شعر سے آغاز ۔ اسپیکر کی جانب سے ستائش
نئی دہلی 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے آج پارلیمنٹ میں جو بجٹ تقریر کی وہ طویل ترین تقاریر میں ایک تھی ۔ اس تقریر میں انہوں نے اردو ‘ ہندی اور ٹامل زبان کے شعر بھی شامل کئے تھے ۔ حالانکہ نرملاسیتارامن نے پارلیمنٹ میں 2 گھنٹے اور 17 منٹ کی بجٹ تقریر کی جو ان کی اولین بجٹ تقریر تھی لیکن اس دوران وہ پانی کا ایک گھونٹ پینے تک کیلئے نہیں رکیں۔ انہوں نے بجٹ میں جو تجاویز پیش کی ہیں ان کا برسر اقتدار جماعت کے ارکان کی جانب سے بنچس تھپتھپاکر خیر مقدم کیا گیا ۔ ایوان میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے ۔ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا نے ملک کی پہلی کل وقتی خاتون وزیر فینانس کی حیثیت سے ایوان میں بجٹ کی پیشکشی پر نرملا سیتارامن کی ستائش کی ۔ جب وزیر فینانس 10.55 بجے سے کچھ قبل ایوان میں پہونچیں تو کئی خاتون ارکان نے ان تک پہونچ کر ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ خیر سگالی لمحات کے بعد پراعتماد سیتارامن نے نشست سنبھالی ۔ مائیک کو ٹھیک کیا ۔ انہوں نے اپنے والدین ساوتری اور نارائنن سیتارامن کا بھی خیر مقدم کیا ۔ ان کی صحافی دختر ونگمائی پرکالا بھی گیلری میں موجود تھیں۔ ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی نرملاسیتارامن نے جب ہندی میں دیہی فنکاروں کیلئے مراعات کا اعلان کیا تو ایوان میں ہر جانب سے ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ان کی تقریر میں ہندی ‘ اردو ‘ سنسکرت اور ٹامل اقتباسات کو بھی شامل کیا گیا تھا ۔ در اصل انہوں نے اپنی تقریر کی شروعات ہی منظور ہاشمی کے ایک شعر