پارلیمنٹ میں برسر اقتدار پارٹی کی دھجیاں اڑائیں:راہول

,

   

نئی دہلی12دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں وندے ماترم اور ووٹر لسٹ خصوصی نظرثانی(ایس آئی آر) پر بحث کے دوران کانگریس اور اپوزیشن اتحاد کے ارکان نے جس طرح برسر اقتدار پارٹی کی دھجیاں اُڑائیں اور اس کے نتیجے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے قائدین کی جو حالت تھی، وہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔راہول گاندھی نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے ارکان نے ان دونوں مسائل پر بحث کے دوران حکمراں جماعت کی دھجیاں اُڑائیں اور وزیر داخلہ امیت شاہ اس بات سے ذہنی طور پر بہت پریشان تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سچ سامنے آیا کہ وہ اور ان کا پورا سسٹم ’ووٹ چوری‘میں ملوث ہوا اور یہی وجہ تھی کہ امیت شاہ نے پریشان ہو کر ایوان میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کی۔