نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کم موجودگی کو لے کر بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو پھٹکار لگائی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں مستقل طور پر موجود رہیں اور اپنے اخلاقیات بدلیں ورنہ ہمیں تبدیلی کرنی ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بات منگل کی صبح بی جے پی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں مستقل طور پر موجود رہیں۔ یہ کہنا بار بار اچھا نہیں لگتا ہے کیونکہ آپ بچے نہیں ہیں۔ ڈسپلن میں رہیں، وقت سے ایوان پہنچیں۔ وزیر اعظم مودی نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود کو بدلئے اور ڈسپلن میں رہیں، ورنہ ہمیں تبدیلی کرنے ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی لوک سبھا میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کی کم موجودگی کی بات کئی بار کہہ چکے ہیں۔
