نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد کی آج ستائش کی کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی چناؤ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ہے ۔ صدرجمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر کا جواب دیتے ہوئے مودی نے اپنے خطاب میں کشمیر کا موضوع بھی شامل کیا جہاں سے غلام نبی آزاد کا تعلق ہے ۔ انھوں نے کہا : ’’میرا ماننا ہے آپ کی پارٹی (کانگریس) اس تعریف کو مثبت جذبے سے دیکھے گی اور G-23 تجاویز پر تکیہ کرتے ہوئے مخالفت کی غلطی نہیں کرے گی ۔ گزشتہ سال کانگریس کے 23 ناراض قائدین بشمول آزاد نے صدر پارٹی سونیا گاندھی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے تنظیم میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا تھا ۔ وزیراعظم مودی نے کانگریس کے اُسی داخلی معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی بات کو پیش کیا۔