پارلیمنٹ میں نشستوں میں اضافہ پر سابق صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کا زور

   

نئی دہلی ۔ /15 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج پارلیمنٹ میں نشستوں کی تعداد رائے دہندوں کے تناسب میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ ملک کے جمہوری ادارے کو’’حقیقی نمائندہ‘‘ بنایا جاسکے ۔ وہ ودیان بھون نئی دہلی میں ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 1977 ء سے پارلیمنٹ کی نشستوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور وہ اس کی جانب توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں ۔