نئی دہلی ، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا جبکہ وہ پیر کو مبینہ طور پر ایک چاقو کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دہلی کے علاقہ لکشمی نگر کے ساکن ساگر صبح تقریباً 10.45 بجے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 کے پاس سے حراست میں لیا گیا کیونکہ اُس کے ہاتھ میں ایک چاقو تھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نئی دہلی) ایش سنگھل نے بتایا کہ ساگر کو فوری دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اُس کی حرکت میں ابھی تک کوئی سکیورٹی خطرہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ یہ نوجوان بعض مسئلوں کے تعلق سے ذہنی طور پر منتشر معلوم ہوا ہے۔ اُس سے اسپیشل سل اور پولیس مشترکہ طور پر تفتیش کررہے ہیں۔