نئی دہلی: سرحد پر ‘چین کی تجاوزات’ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے بدھ کو کہا کہ حکومت کا پارلیمنٹ میں اس اہم موضوع پر بحث کرنے سے انکار جمہوریت کی توہین ہے اور اس کی نیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پارٹی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ الزام بھی لگایا کہ اہم موضوعات پر خاموشی اس حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ کانگریس کی سابق صدر نے کہا کہ پورا ملک بھارتی فوجیوں کے ساتھ کھڑا ہے لیکن حکومت کے موقف کی وجہ سے سیاسی جماعتوں اور عوام کو اصل صورتحال کے بارے میں معلومات نہیں مل رہیں۔