پارلیمنٹ میں کھرگے اور راہول کیساتھ تھرور کی ملاقات

   

نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے لوک سبھا رکن ششی تھرور نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس صدر ملِکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کر کے عندیہ دیا کہ وہ سیاسی حلقوں میں جاری ناراضگی اور تلخی کی خبروں کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کانگریس صدر اور راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد، تھرور نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، “آج میں نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے ساتھ کئی اہم موضوعات پر گرمجوشی اور تعمیری بات چیت کی۔ پارٹی قیادت کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور تمام لیڈران ملک کے عوام کی خدمت کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر متفق ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کے ساتھ آئندہ کیرالا اسمبلی انتخابات میں مسٹر تھرور کے رول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی کے اندر حالیہ نا اتفاقی اور اختلافات کے درمیان اس ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے ، کیونکہ ششی تھرور جو کانگریس قیادت کی طرف سے منعقد کی جانے والی میٹنگوں سے مسلسل غیر حاضر رہتے ہیں، نے اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے ناراضگی اور عدم اطمینان کی باتوں کو ختم کر دیا ہے ۔