پارلیمنٹ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ترمیمی بل کو منظوری دی

,

   

نئی دہلی : راجیہ سبھا نے منگل کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2024 کو اپوزیشن کی ترامیم کو خارج کرتے ہوئے ندائی ووٹ سے منظور کر لیا، اس طرح اسے پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی۔ لوک سبھا پہلے ہی اس بل کو پاس کر چکا ہے ۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہنے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کی طرف سے مرکزیت کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت ڈیزاسٹر ریلیف فنڈز کی تقسیم اور قومی وسائل کی تقسیم میں کسی قسم کی سیاست نہیں کرتی۔ غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کو امدادی رقوم دینے میں تعصب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون اور حکمرانی کی بنیاد پر کسی بھی ریاست کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا ہے اور انہیں مقررہ رقم پوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو چاہیے کہ وہ مقررہ قوانین اور قواعد کے مطابق اپنی ضروریات بتائیں اور فنڈز کی درخواست بھیجیں، اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس میں ایک پیسہ بھی کم نہیں کیا جائے گا۔ ان کے جواب کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔کورونا کے دوران بنائے گئے پی ایم کیئرز فنڈ کے بارے میں اراکین کے اعتراضات پر مسٹر شاہ نے کہا کہ یہ فنڈ مکمل طور پر شفاف طریقے سے چل رہا ہے اور اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مرکزی حکومت کے پانچ اعلیٰ وزراء شامل ہیں جو اس کے سابقہ رکن ہیں۔ جب اگلی حکومت آئے گی تو اس کے وزراء اس فنڈ کو سنبھالیں گے ۔ اس کی نگرانی وزیر اعظم کے سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی کرتی ہے ۔ اس فنڈ سے کورونا، ڈیزاسٹر ریلیف، ناقص امداد اور ویکسینیشن کے لیے رقم دی گئی۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس جو پی ایم کیئرس فنڈ پر سوال اٹھا رہی ہے ، اس نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ تشکیل دیا تھا اور اس کی ذمہ داری کانگریس صدر کو دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ پر ایک خاندان کا کنٹرول تھا اور اس فنڈ سے رقم راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو دی جاتی تھی۔ اس فنڈ کے لیے کوئی مانیٹرنگ کمیٹی نہیں تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو ملک کے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز اور ذاکر نائیک کی تنظیم کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی تھی۔

مودی حکومت کی پالیسیوں سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی قصۂ پارینہ:امیت شاہ
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی ختم ہو کر قصۂ پارینہ بن گئی ہے۔ امیت شاہ نے ’ایکس ‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ بن چکی ہے ۔ مودی حکومت کی انضمام کی پالیسیوں نے جموں اور کشمیر میں علیحدگی پسندی کو ختم کر دیا ہے ۔ حریت سے وابستہ دو تنظیموں نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ میں ہندوستان کے اتحاد کو مضبوط کرنے کی سمت میں اس قدم کا خیرمقدم کرتا ہوں اور ایسے تمام گروپوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور علیحدگی پسندی کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں، یہ نریندر مودی کے ترقی یافتہ، پرامن اور مربوط ہندوستان کے خواب کی بڑی جیت ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں راجیہ سبھا میں وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث کا جواب دیتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد امن اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ۔