پارلیمنٹ پیگاسس مسئلہ پر بحث کرانے کا اسپیکر خود فیصلہ نہیں کر سکتا:اوم برلا

   

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کل کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر پیگاسس جاسوسی معاملہ جیسے معاملے پر ایوان میں بحث کرانے کا از خود فیصلہ نہیں لے سکتا اور ایسا فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جاتا ہے، برلا نے پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں سوالوں کے جواب میں یہ بات کہی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے دوران پیگاسس جاسوسی کیس پر بحث کی اجازت دیں گے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے پیگاسس معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے مانسون اجلاس کی کارروائی میں مسلسل خلل ڈالا تھا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو بار بار ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں جن امور پر اتفاق ہو گا وہ ان پر بات کرائیں گے۔ مسائل پر بات کرنے کے لیے حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔