نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اپوزیشن کے 12 ارکان کی معطلی کے معاملے پر آگے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 16 اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے آج میٹنگ کی۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کے پارلیمنٹ واقع آفس میں میٹنگ ہوئی جس میں ان لیڈروں نے کہا کہ ایوان میں ایسا کچھ نہیں ہوا جس کی وجہ سے اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ کو پورے سرمائی اجلاس کے لیے معطل کر دیا جائے۔