نئی دہلی ۔ 19 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کامپلکس میں دستیاب سہولتوں کو بہتر بنانے کے مطالبات کی تائید میں کہا کہ حکومت اس معاملے میں تمام ضروری اقدامات کے لئے کھلا ذہن رکھتی ہے ۔ وہ یہاں نارتھ ایونیو میں ارکان پارلیمنٹ کیلئے 36ڈوپلیکس فلیٹس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔ مودی نے کہاکہ اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اور چیرمین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو نے تزئین نو پر توجہہ دلائی ہے ۔