نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 2025 جو 31 جنوری 2025 بروز جمعہ شروع ہوا تھا، جمعہ 4اپریل 2025 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ دونوں ایوانوں کو جمعرات، 13 فروری 2025کو تعطیل کیلئے ملتوی کر دیا گیاتھا، تاکہ متعلقہ قائمہ کمیٹیاں مختلف وزارتوں؍محکموں سے متعلق گرانٹس کے مطالبات کا جائزہ لینے اور رپورٹ کرنے کیلئے ایوان کو دوبارہ جمع کیا جا سکے ۔پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس 2025 کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس کی۔ قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال اور اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے پہلے حصے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کل 9 نشستیں ہوئیں۔ اجلاس کے دوسرے حصے میں دونوں ایوانوں کی 17 نشستیں ہوئیں۔ پورے بجٹ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 26 نشستیں ہوئیں۔