نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن کا آغاز 31 جنوری تا 13 فبروری چلے گا۔ کابینی کمیٹی کے سیاسی امور کے چیرمین راجناتھ سنگھ نے ان تواریخ کا اعلان کیا ہے اور قطعی تاریخ کا اعلان راجیہ سبھا کے ملتوی ہونے کے بعد کیا جائے گا ۔بجٹ سیشن میں یکم فبروری کو پارلیمنٹ میں عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا ۔
راہول ۔ شردپوار ملاقات
نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے این سی پی سربراہ شردپوار سے آج یہاں ملاقات کی اور دونوں نے مہاراشٹرا میں لوک سبھا چناؤ کیلئے اپنی پارٹیوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے سمجھوتہ پر بات چیت کی۔ پرافل پٹیل نے بتایا کہ پوار کی قیامگاہ پر میٹنگ میں دونوں قائدین کے ساتھ ملک ارجن کھرگے بھی تھے۔