پارلیمنٹ کا واقعہ ،6 افراد ملوث ہونے کا شبہ

   

نئی دہلی: دہلی پولیس کو ان چاروں کے ساتھ دو اور لوگوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جنہیں آج پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی میں پہلے ہی گرفتارکیا جا چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام چھ افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے اورگروگرام کے ایک گھر میں رہ رہے تھے۔ امول شنڈے اور نیلم پارلیمنٹ کے باہر پکڑے گئے اور ساگر شرما اور منورنجن ڈی لوک سبھا کے چیمبر کے اندر گرفتار ہوئے اوریہ تمام اب پولیس کی حراست میں ہیں۔ دو دیگر کی شناخت للت اور وکرم کے طور پر کی گئی ہے اور ان کے ساتھی ہونے کا شبہ ہے، ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔