پارلیمنٹ کا4 دسمبر سے سرمائی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر سے شروع ہوگا جو 22 دسمبر تک جاری رہے گا۔ یہ اطلاع پرہلاد جوشی نے 9 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ 4 دسمبر سے 22 دسمبر تک چلنے والے سرمائی اجلاس میں 15 نشستیں ہوں گی۔ امرت کال کے بیچ اجلاس کے دوران قانونی کارگزاریاں اور دیگر موضوعات پر بحث کا انتظار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نومبر میں ہو رہے ہیں جس کے نتائج 3 دسمبر کو برآمد ہوں گے۔ یعنی انتخابی نتائج برآمد ہونے کے اگلے ہی دن 4 دسمبر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہو جائے گا۔بہرحال، سرمائی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرری سے متعلق بل پر بحث ہونے کا امکان ہے۔ اس بل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کا درجہ کابینہ سکریٹری کے برابر ہونے کا التزام ہے۔