پارلیمنٹ کو 14 اکتوبر تک معطل رکھا جائے: بورس جانسن

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت 14 اکتوبر تک برطانوی پارلیمنٹ کومعطل رکھے جانے کی خواہاں ہے جو دراصل یوروپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی تاریخ سے دو ہفتہ قبل ہے ۔ کنونشن کے مطابق پارلیمنٹ کو تین کلیدی پارٹیوں کی سالانہ کانفرنس کے لئے معطل رکھا گیا ہے جبکہ گورننگ کنزرویٹیوز کانگریس کا قطعی اجلاس 2 اکتوبر کو ہوگا ۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس بات کے خواہاں ہیں کہ پارلیمنٹ کے دیگر تمام اجلاس کو 14 اکتوبر تک معطل رکھا جائے ۔ بی بی سی اور اسکائی نیوز نے یہ بات بتائی ۔