پارلیمنٹ کی قدیم عمارت آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہے گی: وزیراعظم نریندر مودی

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں کا تھا، لیکن ہم اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ عمارت کی تعمیر میں میرے ہم وطنوں کا پسینہ لگا، محنت میرے ہم وطنوں کی لگی تھی اور پیسے بھی میرے ملک کے لوگوں کے لگے تھے۔ ہمارے 75 سال کے اس سفر نے بہت ساری جمہوری روایات اور عمل کو بہتر سے بہتر بنایا ہے اور ہر وہ شخص جو اس ایوان میں رہا ہے اس نے فعال کردار ادا کیا ہے اور اس کا مشاہدہ بھی کیا ہے۔ ہم بھلے ہی نئی عمارت میں جائیں گے لیکن پرانی عمارت ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لئے باعث تحریک رہے گی۔