حیدرآباد۔/10 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو مختلف پارلیمانی کمیٹیوں میں نمائندگی دی گئی ہے۔ ٹی آر ایس کے سکریٹری جنرل اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو صنعتوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ رکن راجیہ سبھا جی سنتوش کمار کو سائینس اینڈ ٹکنالوجی، ماحولیات اور جنگلات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا۔ اس کمیٹی میں ارکان پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی اور اسد الدین اویسی کو بھی بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے۔ کامرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے قائد ناما ناگیشور راؤ کو رکن کے طور پر شامل کیا گیا۔ تعلیم، خواتین و اطفال و نوجوانوں سے متعلق امور کی پارلیمانی کمیٹی میں پی راملو، پرسونل اور پبلک گریوینس کمیٹی میں رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی، زراعت پر اسٹینڈنگ کمیٹی میں رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل، کول اینڈ اسٹیل کمیٹی میں بی لنگیا یادو، وزارت خارجہ کی کمیٹی میں این سرینواس ریڈی، انفارمیشن ٹکنالوجی کمیٹی میں رکن پارلیمنٹ جی رنجیت ریڈی، وزارت لیبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں رکن پارلیمنٹ بی پرکاش اور پی دیاکر کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ سکریٹریٹ کی جانب سے بلیٹن جاری کیا گیا۔ر