پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو امبیڈکر سے موسوم کرنے کی اسمبلی میں قرار داد منظور

   


کے ٹی آر نے قرار داد پیش کی ، کانگریس اور مجلس نے مکمل تائید کی
حیدرآباد 13 ستمبر ( سیاست نیوز ) پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنے کی تلنگانہ اسمبلی میں اتفاق رائے سے قرار داد منظور کی گئی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے تحریر کردہ دستور کی وجہ سے علحدہ تلنگانہ تشکیل پائی ہے ۔ تلنگانہ امبیڈکر کے بتائے راستوں پر عمل کررہی ہے ۔ امبیڈکر نے مساوات کا درس دیا تھا ۔ اسی فلسفہ پر تلنگانہ حکومت کام کررہی ہے ۔ امبیڈکر لسانی اور علاقائی غلبہ کے خلاف تھے ۔ قائد مقننہ کانگریس ملو بٹی وکرامارک نے کے ٹی آر کی تجویز کی مکمل تائید و حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر ، آزادی ، مساوات و بھائی چارگی کے ذریعہ ملک کی تعمیرکی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کی آج ملک میں خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ اس کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف آئی ٹی حملے کرکے دھمکایا جارہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس ملک کی دولت صرف چند افراد تک محدود ہوگئی ہے ۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو امبیڈکر سے موسوم کرنے پر زور دیا ۔ کانگریس کے سینئیر قائد وی ہنمنت راؤ کی جانب سے پنجہ گٹہ چوراہا پر امبیڈکر کا مجسمہ تنصیب کرنے پر پولیس کی جانب سے نکال دینے کا حوالہ دیا ۔ مجلس نے بھی اس قرار داد کی تائید کی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے قرار داد کی تائید پر کانگریس اور مجلس سے اظہار تشکر کیا اور پنجہ گٹہ پر امبیڈکر مجسمہ کے سوال پر کہا کہ حکومت کی جانب سے 125 فیٹ کا مجسمہ امبیڈکر تنصیب کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی بنیاد پر پنجہ گٹہ پر مجسمہ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔۔ ن