نئی دہلی : کانگریس ہیڈکوارٹر اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی رہائش گاہوں پرایک دن پہلے ہوئی پولیس گھیرابندی، مہنگائی اور دیگر مسائل کے تعلق سے پارٹی کے دونوں ایوانوں کے لیڈروں کی پالیمنٹ کی کارروائی شروع سے سے عین قبل آج پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کے چیمبر میں میٹنگ ہوئی۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے ، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش سمیت پارٹی کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے میٹنگ میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں گزشتہ روز کی پیش رفت کے پیش نظر دونوں ایوانوں میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔