پارلیمنٹ کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

   

نئی دہلی13دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ کے دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی آج جمعہ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سترہویں لوک سبھا کا 18 نومبر کو سرمائی اجلاس شروع ہوا تھا ۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دن میں وقفہ وقفہ سے کارروائی میں خلل کے بعد آخرکار ایوان کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔راجیہ سبھا میں بھی صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو کو ایوان بالا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردینا پڑا۔ راجیہ سبھا کے 250 ویں سیشن میں 15 بل بشمول شہریت ترمیمی بل منظور کئے گئے۔