پارلیمنٹ کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

   

نئی دہلی: پارلیمنٹ نے آج ٹوکیو اولمپک میں مرد ہاکی ٹیم کے کانسے کا میڈل جیتنے پر اسے مبارکباد دی اور روشن مستقبل کی دعا کی۔لوک سبھا کی کاروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ہاکی میں کانسے کا میڈل جیتنے پر ہاکی ٹیم اور کانسے کا میڈل جیتنے والی باکسر لولینا بورگوہین کو اپنی اور ایوان کی طرف سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے 41 برس کے انتظار کے بعد کانسے کا میڈل جیتا ہے ۔ پورا ملک اس جیت کی خوشی منا رہا ہے ۔ یہ ہاکی کے لیے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں ہماری بیٹیوں نے تین میڈل حاصل کرکے دیگر کھلاڑیوں کے لیے باعث تحریک بنیں۔ پورا ایوان ’قوت نسواں‘ کا شکریہ اداکرتا ہے ۔ ہندوستان کی لڑکیوں نے کھیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اعلیٰ مظاہرہ کیا ہے جو بہت قابل ستائش ہے۔