پارلیمنٹ کے احاطہ میں سنسنی، کانگریس ایم پی کی کار بیریکیڈ سے ٹکراگئی

   

نئی دہلی 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے احاطہ میں آج دوپہر سخت چوکسی اختیار کرلی گئی جب لوک سبھا کے ایک رکن کی کار غلطی سے تیز رفتاری کے ساتھ سکیورٹی فصیل سے ٹکرا گئی۔ بیان کیا جاتا ہے کہ منی پور سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن لوک سبھا ٹوک چون منیا کی یہ کار حفاظتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ٹکرا گئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹوک چون منیا حادثہ کے وقت آیا اس کار میں موجود تھے۔ ٹوئٹر پر زیرگشت ایک ویڈیو کلپ میں بھی منظر دکھایا گیا۔